پاکستان سپر لیگ کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ میچ گزشتہ رات کراچی میں کھیلا گیا۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔
جواب میں کراچی کنگز نے 19.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا اور میچ اپنے نام کر لیا۔