پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ایک کروڑ پچاس لاکھ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے صوبے کے مختلف حصوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے لاہور کے نمائندے سجاد پرویز کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان پلانٹس کی تنصیب کا کام اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔گورنر نے کہا کہ یہ سکیمیں پنجاب آب پاک اتھارٹی اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے مکمل کی جارہی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پنجاب کی حکومت نے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ انتخابات مئی میں جنوبی پنجاب میں ہونگے۔