Tuesday, 14 January 2025, 06:43:15 am
 
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 سے متعلق مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ کی تین تاریخ تک ملتوی
September 18, 2023

عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء سے متعلق مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ کی تین تاریخ تک ملتوی کر دی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔

یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ عدالتی کارروائی براہ ِ راست نشر کی گئی۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے مطابق چیف جسٹس اور عدالت عظمیٰ کے دو سینئر ترین جج صاحبان پر مشتمل تین رکنی بنچ از خود نوٹس لینے یا نہ لینے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

اس سے قبل از خود نوٹس لینے کا اختیار صرف چیف جسٹس کو حاصل تھا۔