وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کرنے کیلئے دنیا کے اہم ملکوں میں اعلیٰ سطح کا ایک سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے وفد کی قیادت کرنے کی ذمہ داری انہیں سونپی۔
وفد ڈاکٹر مصدق ملک،انجینئر خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمان، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی پر مشتمل ہوگا۔
وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اوربرسلز کا دورہ کرے گا اور بھارت کی پروپیگنڈہ مہم اور علاقائی امن کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوششوں کو بے نقاب کرے گا۔
وفد خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو بھی اجاگر کرے گا۔