وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں برطانوی وزیر خارجہ DAVID LAMMY سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔