Wednesday, 01 May 2024, 04:42:37 am
پاکستان، ترکیہ اور تاجکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں:علیم
April 18, 2024

نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان سے ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی اور تاجکستان کے سفیر شفیف سیدجون اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

انہوں نے دوطرفہ تعاون میں بہتری اور باہمی تجارت میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور تاجکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو مزید مضبوط ہوں گے۔