Friday, 17 May 2024, 06:05:15 am
پاکستان اور ترکیہ نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا
April 30, 2024

پاکستان اور ترکیہ نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا ہے اور موجودہ دفاعی تعاون کو مزید توسیع دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف اور ترکیہ کے بری فوج کے کمانڈر جنرل SELCUK BAYRAKTAROGLUکے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔وزیر دفاع نے علاقائی ا ور عالمی و جغرافیائی سیاسی صورتحال پر یکساں مؤقف پر اطمینان ظاہر کیا۔انہوں نے کثیرجہتی فورم پر پاکستان کے لئے ترکیہ کی بھرپور حمایت کو سراہا۔خواجہ آصف نے کہا کہ مشترکہ منصوبوں بحری مشقوں اور فوجی تربیت کے ذریعے دفاعی تعاون میں اضافہ دوطرفہ تعلقات کا اہم پہلو ہے۔