Friday, 17 May 2024, 05:55:20 pm
پاکستان سٹیٹ بینک نے عالمی مالیاتی فنڈ سےایک ارب دس کروڑ ڈالر وصول کرلئے
April 30, 2024

سٹیٹ بینک آف پاکستان کوآئی ایم ایف سے تقریباً ایک ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے عارضی انتظام کے معاہدے کے تحت دوسراجائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لئے رقم کی فراہمی کی منظوری دیدی۔