قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے آذربائیجان کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔
اس عزم کااظہارانہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اقدار پر مبنی ہیں۔ فریقین نے پاکستان میں منعقد ہونیوالی سہ فریقی کانفرنس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔