Saturday, 18 January 2025, 02:15:48 pm
 
جامعہ اشرفیہ کی القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر شدید تشویش کااظہار
January 18, 2025

جامعہ اشرفیہ کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر شدید تشویش کااظہار کیا گیا ہے۔

القادر ٹرسٹ کے معاملے پر اپنے ایک بیان میں جامعہ اشرفیہ کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی ۔ پی ٹی آئی کا اسلام کے نام پر کھیل کھیلنا اور کرپشن کی پردہ پوشی کے لیے اسلامی اقدار کا استعمال نہایت افسوسناک ہے ۔

جامعہ اشرفیہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیاوی مفادات کے لیے مذہب کو استعمال کرنا نہ صرف اسلامی تعلیمات کی صریحا خلاف ورزی ہے بلکہ ایک سنگین گناہ بھی ہے۔

القادر ٹرسٹ میں دین کے نام پر کی جانے والی سازش اور کرپشن کی پردہ پوشی کا عمل نہایت قابل مذمت اور ناقابل معافی گناہ ہے، جو عوام اور اسلامی اقدار کے ساتھ ایک سنگین دھوکہ ہے۔