نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام امن آپریشنز کیلئے اقوام متحدہ کی متحدہ اور مستقل حمایت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی مشترکہ میزبانی میں اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اسحق ڈار نے کہا کہ امن مشنز کا مینڈیٹ واضح، مرکوز اور زمینی حقائق پر مبنی ہونا چاہیے جبکہ فوجی بھیجنے والے ممالک کو ابتداء ہی سے ان کی تشکیل میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امن مشنز کو ایسے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے جو انکے مینڈیٹ سے مطابقت رکھتے ہوں اور امن مشنز کو ناکافی وسائل کے ساتھ زیادہ کام کرنے کا نہیں کہنا چاہیے۔