Thursday, 28 March 2024, 08:30:28 pm
وزیراعلیٰ بلوچستان کا پولیس کے پہلے خواتین ونگ کے قیام پر اطمینان کااظہار
April 15, 2023

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجونے بلوچستان پولیس میں ہنگاموں سے نمٹنے والے پولیس کے پہلے خواتین ونگ کے قیام پراطمینان کااظہارکیاہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ بلوچستان پولیس کوجدیدخطوط پراستوارکیاجارہاہے اورتربیت یافتہ خواتین کیڈٹس پرمشتمل اس ونگ سے پولیس فورس کی قوت میں مزیداضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پولیس میں خواتین ونگ کے قیام کادائرہ صوبے کے دیگراضلاع تک بڑھایا جائے گا۔