Monday, 02 December 2024, 07:19:27 pm
 
پاک فوج کی جانب سے مالاکنڈ میں مدارس کے طلبا کے لئے خصوصی اقدامات
May 14, 2024

پاک فوج کی جانب سے مالاکنڈ میں "علم تولو داپارا" مہم کے تحت مدارس کے طلبا کے لئے خصوصی اقدامات ۔

پاک فوج کی جانب سے مدارس کے طلبا کو خودمختار بنانے کے لئے درگئی میں مدارس ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے پہلے سیشن میں مختلف مدارس کے 35 طلبا کو کمپیوٹر کے کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ان کورسز میں ویڈیو اینڈ فوٹو ایڈیٹنگ، سوفٹ ویئرز کے استعمال اور ای کامرس شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مدارس سے فارغ التحصیل طلبا کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے سلائی کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

پاک فوج کے اس اقدام پر مدارس کے طلبا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ میں پہلی مرتبہ مدارس کے طلبا کو خودکفیل بنانے کے لئے اہم سینٹر تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کے لئے وہ پاک فوج کے اعلی حکام کے شکرگذار ہیں۔