Thursday, 21 November 2024, 11:24:40 am
 
اردوکے معروف شاعرشکیب جلالی کی 58ویں برسی
November 12, 2024

اردوکے معروف شاعرشکیب جلالی کی آج 58ویں برسی منائی جارہی ہے۔

اُن کااصل نام سیدحسن رضوی تھا اوروہ یکم اکتوبر انیس سوچونتیس کوعلی گڑھ کے قریب جلال نامی قصبے میں پیدا ہوئے ۔ تقسیم برصغیر کے بعد وہ انیس سوپچاس میں پاکستان منتقل ہوگئے۔

شکیب جلالی نے اردو غزل کو جدیداسلوب دیا۔

اُن کی شاعری کاپہلامجموعہ 'روشنی اے روشنی' انیس سوبہترمیں شائع ہوا۔

سنگ میل پبلشرزنے اُن کی تمام شاعری کو'کلیاتِ شکیب جلالی' کے نام سے دوہزارچارمیں شائع کیا۔

وہ انیس سوچھیاسٹھ میں سرگردھامیں آج ہی کے روزانتقال کرگئے۔