Saturday, 18 January 2025, 06:43:04 am
 
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا
January 17, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کاامکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع ،با لا ئی سندھ اورخیبرپختونخواکے میدانی علاقوں میں صبح اوررات کے وقت دھند چھائی رہے گی۔مغربی بلوچستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں شام اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباداور مظفرآباد تین ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور آٹھ

کراچی پندرہ

پشاور چارکوئٹہ منفی ایکگلگت منفی تیناور مری صفر ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،پلوامہ'اننت ناگ' شوپیاں'LEH اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلود اور موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ جموں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا ۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگرتین ڈگری سینٹی گریڈ،جموںچار ، Lehمنفی گیارہ، پلوامہ اورشوپیاں ایک اوربارہ مولہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ۔