Wednesday, 12 March 2025, 09:37:52 am
 
جنوبی افریقا کا پاکستان کو 353 رنز کا ہدف
February 12, 2025

ٹرائی نیشن سریز کا اہم مقابلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جارہا ہے جہاں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئےمقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔