Friday, 26 April 2024, 02:18:32 am
بلوچستان، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں چار پولیس اہلکار شہید
April 11, 2023

فائل فوٹو

 بلوچستان میں کوئٹہ کے قریب کچلک کے علاقے میں آج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

 کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا۔

 ادھر بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

 وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا بھی  اظہار کیا اور شہدا کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔