مذہبی اُمور کی وزارت اور پی آئی اے کے درمیان حج پروازوں کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔
معاہدے کے تحت قومی ایئر لائن پینتیس ہزار عازمین کو سفری سہولت فراہم کرے گی جو سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ایک ترجمان کے مطابق سعودی ایئر لائنز اور دیگر ڈومیسٹک ایئر لائنز بھی معاہدوں کو جلد حتمی شکل دیں گی۔