Friday, 27 December 2024, 07:49:29 am
 
ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو چار رنز سے شکست دے دی
June 10, 2024

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو چار رنز سے شکست دے دی۔ 

نیویارک کے نیساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 109رنز بناسکی۔