Saturday, 21 December 2024, 10:09:06 pm
 
عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،مریم نواز
September 08, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں سکول غذائیت پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے واپسی پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں اب کمی آئی ہے اورآٹا، چینی، خوردنی تیل، دالوں اور سبزیوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء سستی ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو بجلی کے بھاری بلوں پر سخت تشویش ہے اور وفاقی و پنجاب حکومت اس حوالے سے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔