Wednesday, 08 May 2024, 07:58:38 pm
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں:بلاول
October 06, 2022

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

آج کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سول سوسائٹیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے پچاس فیصد پانی کا اخراج کرلیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کا دکھ محسوس کیا اور مسلسل سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں بلکہ انسانیت کو ترجیح دینے کا وقت ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں۔