Sunday, 19 May 2024, 11:12:55 pm
پاکستان ازبکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا خواہشمند ہے، اسحاق ڈار
May 08, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں اپنی ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔

وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم نے بختیار سیدوف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

ازبک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔