Monday, 20 May 2024, 02:02:01 am
سعودی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں مختلف شعبوں میں خصوصی دلچسپی کااظہار
May 08, 2024

سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے زراعت توانائی کان کنی اور معدنیات سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔یہ دلچسپی حال ہی میں اسلام آباد میں ختم ہونے والی پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس میں دیکھنے میں آئی۔ماضی قریب میں دونوں ممالک کے وفود باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے دوطرفہ دورے کرچکے ہیں۔ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔