Monday, 09 September 2024, 03:44:21 pm
 
عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، غلام محمد صفی
August 04, 2024

کُل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینئر غلام محمد صفی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

انہوں نے یوم استحصال پر ریڈیو پاکستان کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پانچ اگست دو ہزار اُنیس کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل تین سو ستر کی منسوخی سابقہ مسلم اکثریتی ریاست میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔

غلام محمد صفی نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالنے کیلئے فیصلہ کن اقدام کریں کہ وہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا حق دے۔

انہوں نے کشمیر کاز اُجاگر کرنے میں ریڈیو پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔