Sunday, 06 October 2024, 12:05:53 pm
 
کرغزستان پاکستان کیساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہاں
July 04, 2023

کرغزستان اور پاکستان اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

یہ بات پاکستان میں کرغزستان کے سفیر Totuiaev-Ulanbek-Asankulovich نے آج اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے پلینٹ ایف ایم 87.6 کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

سفیر نے کہا کہ کرغزستان اور پاکستان تجارت اور علاقائی سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کیلئے رابطے میں ہیں تاکہ موجودہ تعلقات کو مضبوط کیا جاسکے اور مشترکہ مفادات کو آگے بڑھایا جاسکے۔

ایک سوال کے جواب میں سفیر نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان میں سیاحت اور ادویہ سازی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کیلئے تعلیمی مواقع کے بارے میں انہوں نے کہا کہ طبی شعبے میں دس ہزار طلبہ سمیت بارہ ہزار پاکستانی طلبہ ہمارے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں جن کی پندہ سو سے 16سو ڈالر کی مناسب فیس ہے۔سیاحت کے بارے میں مواقع کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کرغزستان میں شاندار قدرتی مناظر، پہاڑ، جھیلیں ہیں اور قدیم ثقافتی ورثہ ہے جو سیاحوں کیلئے بہترین منزل ہے۔اس موقع پر ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن نے کرغز سفیر کو سوونیئر پیش کیا۔