Saturday, 20 April 2024, 03:04:59 pm
نارویجن نژاد پاکستانی موٹر سائیکل سوار 16ملک گھومنے کے بعد لنڈی کوتل پہنچ گیا
June 04, 2023

ناروے کے پاکستانی نژاد شہری پیر زادہ ضیا الدین شنواری موٹرسائیکل پر سولہ ممالک گھومنے کے بعد لنڈی کوتل پہنچے ہیں۔

مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مچنی چیک پوسٹ پر موٹرسائیکل سوارکا استقبال کیا۔

ضیا الدین شنواری نے گزشتہ ماہ کی بائیس تاریخ کو ناروے سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور وہ سولہ مختلف ملکوں سے گزرتے ہوئے آج اپنے آبائی علاقے لنڈی کوتل پہنچے۔

انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ان کے سفر کا مقصد پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے علاوہ سیاحت اور پاکستانی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔