Sunday, 19 May 2024, 08:11:29 pm
علی امین گنڈاپور کا معدنیات کے شعبے کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور
May 04, 2024

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آج(ہفتہ) پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے معدنیات کے شعبے میںغیر ملکی سرمایہ کاروں کی ترغیب کیلئے کاروبار کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کان کنی کیلئے استعمال ہونے والی مشینری ضبط کرلی جائیگی اوراس مقصد کیلئے معدنیات والے علاقوں میں خفیہ کیمرے نصب کئے جائینگے۔