جنوبی وزیرستان میں یکم اکتوبر سے یکم نومبر تک فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ کے تعاون سے گرینڈ سپورٹس فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا جو کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ۔
فیسٹیول کا انعقاد جنوبی وزیرستان کے 10 مختلف مقامات پر کیا گیا ۔
فیسٹیول میں کرکٹ کی 136، والی بال کی 97 اور فٹبال کی 146 مقامی ٹیموں نے حصہ لیا ۔
کھیلوں کے علاوہ رسہ کشی، سرکس، ثقافتی اتنڑ اور روایتی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے ۔
فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں میں مثبت رجحان کو فروغ دینا تھا تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں ۔
شائقین نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ھم دور دراز سے یہاں کھیلوں کے مقابلے دیکھنے آئے ہیں جس کی ہمیں بہت خوشی ہے ۔
کھلاڑیوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ تمام ٹیموں نے خوب جوش و جذبے سے مقابلوں میں حصہ لیا ۔ مقابلوں کے انعقاد پر ھم پاک فوج کے نہایت مشکور ہیں ۔