Friday, 27 December 2024, 08:00:42 am
 
چیئرمین پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
November 03, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او اور متعلقہ حکام کو قذافی سٹیڈیم کی توسیع کا کام مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کو بین الاقوامی سطح کے سٹیڈیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قذافی سٹیڈیم کی بہتری کے منصوبے کا تقریبا ًپچاس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی کام تیز ی سے جاری ہے۔