وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متعلقہ محکموں کو شہری علاقوں میں متوقع سیلاب کے پیش نظر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں ڈیر ہ غازی خان کی انتظامیہ کو کوہ سلمان کے علاقے اورپہاڑی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے اور گلیوں اور محلوں سے نکاسی آب کے انتظامات کئے جائیں۔