Sunday, 06 October 2024, 12:38:11 pm
 
پنجاب حکومت نے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے بڑا منصوبہ تیار کرلیا
April 03, 2024

پنجاب حکومت نے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ایک بڑا منصوبہ تیار کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلدیات کے صوبائی وزیر ذیشان رفیق کو ہدایت کی کہ ٹھیکے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے احکامات پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران پورے صوبے میں منصوبے پر عملدرآمدکے حوالے سے معاملات زیربحث آئے۔