Friday, 29 March 2024, 02:45:57 am
صوبائی وزیر داخلہ کا موسلادھار بارشوں کے تناظر میں متعلقہ حکام کوچوکس رہنے کی ہدایت
May 02, 2023

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ خان لانگو نے صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ موسلادھار بارشوں کے تناظر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے عملے اور مشینری کو انتہائی چوکس رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میںبارشوں سے متعلق واقعات میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔