نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے کھوجک ٹاپ این 25- کو برفباری کے باعث ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدو رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چمن اور کوئٹہ کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔