Friday, 26 April 2024, 01:33:28 pm
وزیراعظم نے سانحہ پشاور پر ہمدردی کا اظہار کرنے پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا
February 02, 2023

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی ہمدردی اور تعزیت پر تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں یکجہتی کے اظہار کو بھرپور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنے لوگوں کی حمایت سے ہم دہشت گردوں کو کچل دیں گے اور اپنی سر زمین سے ان کا خاتمہ کردیں گے۔