وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارشات کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم ممکنہ اضافے کی منظوری دی ہے۔
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں دس روپے 68 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔تاہم لوگوں وزیراعظم نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 31 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔اسی طرح اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 92پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 87 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 36 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 39پیسے اضافے کی منظوری دی گئی۔