Thursday, 09 May 2024, 04:03:16 am
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 128 ویں سالگرہ
July 31, 2021

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 128 ویں سالگرہ ہفتہ کعے روز منائی گئی۔وہ آج کے دن 1893ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔فاطمہ جناح نے یونیورسٹی آف کلکتہ کے ڈاکٹر احمد ڈینٹل کالج سے 1923ء میں ڈینٹل ڈگری حاصل کی اور ممبئی میں دانتوں کے ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کیا۔بعد ازاں انہوں نے یہ پیشہ چھوڑ کر اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا اور مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے قیام کی کوشش کیلئے برصغیر کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔1947ء میں فاطمہ جناح نے وویمن ریلیف کمیٹی قائم کی جو بعد ازاں آل پاکستان وویمن ایسوسی ایشن کا مرکز بنی۔فاطمہ جناح کو عوامی حقوق کیلئے ان کی پُرجوش حمایت اور قیام پاکستان کی تحریک کیلئے مخلص جدوجہد کے لئے ابھی تک یاد کیا جاتا ہے

Error
Whoops, looks like something went wrong.