Monday, 20 May 2024, 04:27:11 am
کوئی قوم تعلیم کے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتی،وزیراعظم
May 08, 2024

 وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ سکول نہ جانے والے دو کروڑ ساٹھ لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایاجائے گا ۔

آج(بدھ) سہ پہر اسلام آباد میں تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبوں کے تعاون سے سکول نہ جانے والے بچوں کو سکول بھیجنے کیلئے پرعزم ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ کوئی قوم تعلیم کے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتی۔

شہبازشریف نے کہاکہ وہ اس پورے پروگرام کی خودنگرانی کریںگے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے سکول میں بچوں کے داخلے میں نمایاں طور پر اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے پر مراعات دیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبات کو وظائف دینے کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی معاوضہ دیا گیا تاکہ طالبات سکولوں میں تعلیم حاصل کرسکیں۔

وزیراعظم نے کہا انہوں نے بطور وزیراعلی پنجاب جبری مشقت کا کامیای سے خاتمہ کیا اور بھٹوں میں کام کرنے والے آٹھ سے پندرہ سال تک کے عمر کے نوے ہزار بچوں کو سکول میں داخل کرالیا۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ ان کے قائم کردہ دانش کول غریب طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ رہائش کی سہولت بھی فراہم کررہے ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.