Monday, 20 May 2024, 04:03:54 am
پاکستان اور برطانیہ کا تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم
May 08, 2024

برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈ کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی نے آج(بدھ) اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحق ڈار سے ملاقا ت کی اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات کے دوران انہوں نے تجارت ، سرمایہ کاری اور عوام کے درمیان رابطوں سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے ملکر کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.