Thursday, 31 October 2024, 03:19:06 am
 
پنجاب حکومت سموگ سے نمٹنے کیلئے سرگرم
October 30, 2024

 پنجاب حکومت نے سموگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے لاہور ڈویژن میں تین اور دو پہیوں والی تمام گاڑیوں کی جگہ بجلی پر چلنے والی گاڑیاں لانے کا اعلان کیا ہے ۔

آج پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف کے طلبہ میں پچاس ہزار ای بائیک تقسیم کرنے کے اقدام کے تحت  پندرہ ہزار ای بائیک تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میں 650 ای بسیں متعارف کرائی جارہی ہیں جن میں سے     تین سو  صرف لاہور کیلئے مختص ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پہلی مرتبہ صوبے میں گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکٹ متعارف کرایاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی پرعملدرآمد کرایاجارہا ہے اورعوام پرزور دیا کہ وہ سموگ کے حوالے سے کسی بھی خلاف ورزی پر ہیلپ لائن 1373 پر اطلاع دیں۔