Sunday, 10 November 2024, 08:32:39 pm
 
پنجاب حکومت کا کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے تحت موبائل پاپولیشز کے لیے جیو ٹیگنگ اقدام کا اعلان
October 27, 2024

پنجاب حکومت نے کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے تحت موبائل پاپولیشز کے لیے جیو ٹیگنگ کے ایک نئے اقدام کا اعلان کیا ہے۔

پولیو کے قطرے پلانے والی خصوصی ٹیمیں پنجاب بھر کے اہم داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات ہوں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں۔

اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے دو کروڑ تیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ صوبے بھر میں قطرے پلانے کے لیے چار ہزار آٹھ سو سے زائد مستقل اور دو ہزار چھ سو موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔