Wednesday, 09 October 2024, 12:09:53 pm
 
عالمی ادارہ محنت کے کنٹری ڈائریکٹرکا پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے تعاون کا اعادہ
July 30, 2024

عالمی ادارئہ محنت کے کنٹری ڈائریکٹر GEIR تھامس ٹانسٹل نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہماری معاونت کا بنیادی مقصد پیداواری شعبے سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول ہے۔

تنظیم کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ کررہے ہیں کیونکہ پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے اور آئندہ چند برسوں میں کئی لوگ روزگار سے وابستہ ہونے کی عمر کو پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم موثر پالیسیاں وضع کرنے اور نقل مکانی سمیت کئی طریقوں سے حکومت پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ محنت کشوں کی بیرون ملک منتقلی محفوظ ہونی چاہئے اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہئے۔