Sunday, 28 April 2024, 01:30:47 pm
ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سی پیک بنیادی اہمیت کا حامل ہے، گورنر کے پی
October 01, 2023

خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے چین پاکستان اقتصاد ی راہداری منصوبہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کو ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں صوبے میں شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے کئے گئے اقداما ت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا بہتر طریقے سے مقابلے کرنے کیلئے تعلیم کے جدید طریقے اختیارکرنا ناگزیر ہے۔

خیبرپختونخوا میں وافر مقدار میں معدنی ذخائر پر تبصرہ کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا اس شعبے میں سرمایہ کاری سے خوشحالی آئے گی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ گورنر نے کہا لکی مروت اور وزیر ستان میں دریافت کی گئی قدرتی گیس ملک کے بڑے حصے میں پہنچائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی سیاحتی کمپنیوں کو سیاحت کے فروغ کے لئے سیاحوں کو ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.