Wednesday, 31 May 2023, 06:25:03 am
سینٹ نے سپریم کورٹ قواعدوطریقہ کاربل2023 منظورکرلیا
March 30, 2023

سینٹ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں شروع ہوا چیئرمین صادق سنجرانی صدارت کررہے ہیں۔

 اجلاس کے آغاز پر ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کےلئے فاتحہ کی گئی۔

 سینٹ میں آج سپریم کورٹ قواعد و طریقہ کار بل 2023 کی منظوری دی گئی۔

یہ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

 بل کے اہم خدو خال بیان کرتے ہوئے وزیرقانون نے کہاکہ اس کا مقصد چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججوں پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے بنچوں اور مقدمات کا تقرر کیا جانا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس بل کے تحت اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا قانون بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

 ایوان میں دو دوسرے بلوں کی بھی منظوری دی گئی ان بلوں میں وکلا کی بہبود و تحفظ کا بل 2023 اور انٹر بورڈز کو آر ڈی نیشن  کمیشن بل 2023 شامل ہیں۔

 پاکستان میری ٹائم زونز بل 2023 اور دی پیر روشن انسٹیٹیوٹ آف پروگرسیو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز میران شاہ بل 2023 بھی ایوان میں متعارف کرائے گئے۔

 ایوان کااجلاس اب کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.