Monday, 12 May 2025, 08:35:17 am
 
چیئرمین سینیٹ روس کے سرکاری دورے پرماسکوپہنچ گئے
May 11, 2025

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی آج دوطرفہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے ہیں جس کا مقصد روس اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی تعلقات مستحکم کرنا اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

وہ اپنے دورے میں روس کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر VALENTINA MATVIYENKO سے ملاقات کریں گے ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافہ کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔