Thursday, 18 April 2024, 09:50:26 am
حکومت کا جسٹس فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
March 30, 2023

حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کیس میں نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔آج ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جج کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد ان کے خلاف 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے دائر کردہ نظرثانی درخواست بدنیتی پر مبنی تھی اور اِس کا مقصد مذکورہ جج کو ہراساں کرنا اور دھمکانا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کے منظور کردہ سپریم کورٹ قواعد و ضوابط بل 2023 سے عدالت عظمیٰ ادارہ جاتی طور پر مضبوط ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اِس سے بینچ کی تشکیل اور آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے نفاذ کا عمل شفاف ہو گا جس سے انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.