Saturday, 27 July 2024, 12:33:34 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بلوچستان خیبرپختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ، برفباری کا امکان
February 29, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بلوچستان خیبرپختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔بالائی سندھ اور وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا مختلف شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور کوئٹہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈلاہور تیرہکراچی انیسپشاور دسگلگت پانچمری دواور مظفرآباد نو ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہے گا جبکہ LEHمیں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم شدید سرد رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سری نگر پلوامہ اننت ناگ اور بارہ مولا میں تین ڈگری سینٹی گریڈ جموں بارہ LEHمنفی گیارہ اور شوپیاں میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ