Friday, 18 October 2024, 10:24:19 am
 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
October 17, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا' کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

 

اسلام آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تئیس

کراچی انتیس

پشاور انیس

کوئٹہ اور مری بارہ

گلگت سولہ

اورمظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور بارش کا امکان ہے جبکہ سری نگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

جموں میں موسم خشک اور LEHمیں موسم ابرآلود اور سرد رہنے کی توقع ہیجبکہ پلوامہ' اننت ناگ' شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلود رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر نو ڈگری سینٹی گریڈ' جموں اکیس' LEHایک' پلوامہ آٹھ' اننت ناگ بارہ' شوپیاں دس اور بارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ۔