Friday, 18 October 2024, 01:42:48 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع
October 18, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔

تاہم گلگت بلتستان میںمطلع جزوی ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تئیس

کراچی اٹھائیس

پشاور انیس

کوئٹہ اور گلگت گیارہ

مری تیرہ

اورمظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر' اننت ناگ اور شوپیاں میں موسم خشک رہنے' جموںاور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ LEHمیں موسم ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر ' اننت ناگ اور شوپیاں میں نو ڈگری سینٹی گریڈ' جموں اکیس' LEHایک' پلوامہ اور بارہ مولہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ۔