Friday, 26 April 2024, 03:26:32 pm
ٹینڈر نوٹس
May 28, 2019

 

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن

ٹینڈر نوٹس

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیوپاکستان)  ایچ پی ٹی حیدر آباد کے دفتری استمعال کے لئے ایک عدد سوزوکی بولان وین (اپ ماڈل2015-2018 )بغیر ڈرائیور ماہانہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر سر بمہر ٹینڈر / پیشکش مطلوب ہیں۔ ٹینڈر زیر دستخطی کو مورخہ 25جون، 201911:00 a.mبجے تک پہنچ جانے چاہئیں جو کہ اسی روز 11:30 amبجے تمام بولی دہندگان یا ان کے نما‏ئندگان کی موجودگی میں کھولے جا‏ئیں گے۔ بولی دہندگان کو مبلغ دس ہزار روپے پے آرڈر یا بنک ڈرافٹ کی صورت میں بحق پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن، ایچ پی ٹی حیدرآباد بطور ضمانت جمع کروانا ہونگے۔ بصورت دیگر ٹینڈر قابل قبول نہ ہوگا۔ ادارہ کسی ایک یا تمام پیشکشوں کو پی پی آر اے قوانین کے مطابق مسترد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

شرائط وضوابط:-

         1.        موجودہ قانون کے مطابق ٹیکس کٹوتی ہوگی۔

         2.        گاڑی کے مالک کو طے شدہ رقم کی ادا‏ئیگی ماہانہ بنیاد پرکی جائے گی۔

         3.        کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کے لئے ہوگی جو احسن کارکردگی کی بنیاد پر قابل تجدید ہے۔

         4.        دوران معاہدہ دفتر کی اجازت کے بغیر گاڑی کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

         5.        گاڑی کے مالک کا رویہ تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں ادارے کو حق حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت پندرہ دن کے پیشگی نوٹس پر معاہدہ کو منسوخ کر دے۔

         6.        معاہدہ ہوجانے کی صورت میں مالک گاڑی ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کریگا۔

         7.        گاڑی24 گھنٹے دفتری استعمال میں رہے گی۔

         8.        پٹرول یا CNGکے اخراجات دفتر براداشت کرے گا تاہم انجن آئل اور آ‏ئل فلٹر کی تبدیلی گاڑی کے مالک کے ذمہ ہوگی۔

         9.        گاڑی کی خراب ہونے کی صورت میں متبادل انتظام گاڑی کے مالک کے ذمہ ہوگا۔

      10.      گاڑی کی دیکھ بھال (Repair & Maintenance)مالک کے ذمہ ہوگی۔

      11.      معیاد مکمل ہونے پر کنٹریکٹ جاری رکھنے کی صورت میں تیس ایام قبل تحریری طور پر دفتر کو آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔

      12.      زرضمانت کنٹریکٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد قابل واپسی ہے۔

      13.      گاڑی انشورنس کمپنی سے Insured  ہونی چاہيے۔

 

محمد عبداللہ

 ڈپٹی کنٹرولر

پی۔بی۔سی، ایچ پی ٹی، حیدر آباد

پوسٹ کوڈ 120حیدرآباد

فون نمبر

022-2760501

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.