پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو چھپن اقسام کی مشینری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج لاہور میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت دو ارب روپے مالیت کا زرعی سازو سامان خریدا جائے گا اور کاشتکاروں کو ارزاں نرخوں پر دیا جائے گا۔